Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / اننت ناگ میں فوج کا احتجاجیوں پر آنسو گیس کا استعمال

اننت ناگ میں فوج کا احتجاجیوں پر آنسو گیس کا استعمال

سری نگر ، 8 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) فوج نے اتوار کے روز جنوبی کشمیر کے قصبہ اننت ناگ میں پولیس کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف احتجاج کررہے لوگوں کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔اس دوران مقامی تاجروں کی اپیل پر قصبہ میں اتوار کو مسلسل دوسرے دن بھی ہڑتال رہی۔ قصبہ کی تاجر برادری کا الزام ہے کہ ریاستی پولیسملازمین نے جمعہ کے روز دوکانداروں کو نہ صرف زدوکوب کیا بلکہ ان کی دوکانوں میں توڑ پھوڑ بھی کی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق قصبہ اننت ناگ میں مبینہ زیادتیوں میں ملوثفوج کے خلاف کاروائی کے مطالبہ کو لیکر اتوار کی صبح درجنوں بشمول نوجوان افراد سڑکوں پر نکل آئے ۔ تاہم علاقہ میں پہلے سے موجودفوجنے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لئے پہلے لاٹھی چارج اور بعد ازاں آنسو گیس کا استعمال کیا۔فوجکی کاروائی پر کچھ احتجاجی مشتعل ہوئے اورفوجپر پتھراؤ کرنے لگے ۔طرفین کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ کچھ دیر تک جاری رہا۔ اس دوران قصبہ میں جمعہ کے واقعہ کے خلاف مقامی تاجر برادی کی اپیل پر مسلسل دوسرے دن بھی دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے ۔مقامی تاجروں نے دھمکی دی ہے کہ اگر مقامی پولیس تھانے کے اسٹیشن ہاوس آفیسر (ایس ایچ او)کو فوری طور پر ٹرانسفر نہیں کیا گیا تو اپنے احتجاج میں شدت لائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT