Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / اننت پور میں بس اُلٹ جانے سے 21مسافرین زخمی

اننت پور میں بس اُلٹ جانے سے 21مسافرین زخمی

حیدرآباد 27 مئی (یو این آئی) آندھراپردیش کے ضلع اننت پور کے گُتی منڈل کے وینادوڈی علاقہ میں تلنگانہ آرٹی سی کی بس کے اُلٹ جانے کے سبب 21مسافرین زخمی ہوگئے ۔ان زخمیوں کو علاج کے لئے فوری طور پر کرنول کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا ۔یہ حادثہ کل رات تقریبا تین بجے اُس وقت پیش آیاحیدرآباد سے بنگالورو جارہی اس بس کے ڈرائیور نے لاری کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں اس کا توازن کھودیا اور یہ بس اُلٹ گئی۔ڈاکٹرس نے کہاکہ پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔مقامی افراد نے کہاکہ بنگالورو جانے والی گُتی کی اس قومی شاہراہ پر حادثات کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ بعض زخمیوں کو گُتی کے اسپتال بھی منتقل کیا گیا ہے ۔اس بس میں 50مسافرین سوار تھے ۔

TOPPOPULARRECENT