Friday , October 19 2018
Home / ہندوستان / اننت گیتے سڑک حادثہ میں محفوظ

اننت گیتے سڑک حادثہ میں محفوظ

ممبئی 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر اننت گیتے آج سڑک کے راستہ سفر کے دوران ایک حادثہ میں محفوظ رہے جب اُن کی کار مہاراشٹرا کے ضلع رائے گڑھ حادثہ کا شکار ہوئی جس میں اُن کے پرسنل سکیورٹی آفیسر کو زخم آئے۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ حادثہ موضع پالی کے قریب دوپہر 12.30 بجے پیش آیا جب مرکزی وزیر برائے بھاری صنعتیں اور عوامی شعبہ کے ادارہ جات کھوپولی سے پالی کے سفر پر تھے۔ وزیر موصوف کے قافلے کے سامنے یکایک ایک تیز رفتار موٹر سیکل آگئی اور پائلٹ وہیکل نے فوری بریک لگائے۔ اننت گیتے کی کار پائلٹ گاڑی کے ٹھیک پیچھے تھی اور دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ وزیر موصوف کی گاڑی کو پیچھے سے ایک اور کار سے بھی ٹکر ہوئی۔ وزیر موصوف نے ایک قریبی اسٹیٹ گیسٹ ہاؤز میں توقف کیا اور بعد میں اپنے طے شدہ پروگرام کے لئے روانہ ہوگئے۔اننت گیتے سینئر شیوسینا لیڈر اور مرکز کی نریندر مودی زیرقیادت حکومت میں شیوسینا کے واحد نمائندہ وزیر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT