Wednesday , May 23 2018
Home / شہر کی خبریں / انوراگ شرما کی خدمات ناقابل فراموش چیف منسٹرکا تاثر

انوراگ شرما کی خدمات ناقابل فراموش چیف منسٹرکا تاثر

حیدرآباد 14 نومبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے کہاکہ علیحدہ تلنگانہ کی تشکیل پر لاء اینڈ آرڈر کے مسائل پیدا ہونے کے بارے میں شکوک و شبہات اور پروپگنڈہ کو غلط ثابت کرنے میں بحیثیت ڈی جی پی انوراگ شرما نے ’’پولیس باس‘‘ کا ناقابل فراموش رول ادا کیا۔ سبکدوش ڈی جی پی انوراگ شرما کو تہنیت پیش کرتے ہوئے کے سی آر نے کہاکہ ریاست کی تشکیل کے بعد اُنھوں نے بحیثیت ڈی جی پی ساڑھے تین سال شاندار خدمات انجام دیں۔ لاء اینڈ آرڈر پر کنٹرول کرتے ہوئے پولیس میں اصلاحات کے عمل کو جاری رکھا اور ملک بھر میں تلنگانہ پولیس کو سرفہرست مقام دلایا۔اُنھوں نے پولیس کی کارکردگی کی تفصیلات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ انوراگ شرما کے تجربہ اور خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت کا مشیر نامزد کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT