Friday , January 19 2018
Home / ہندوستان / انوراگ کشیپ کی ڈائریکشن میں اداکاری کا مزہ آیا : کرن جوہر

انوراگ کشیپ کی ڈائریکشن میں اداکاری کا مزہ آیا : کرن جوہر

ممبئی ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فلمساز کرن جوہر جو پہلی بار ’’بامبے ویلویٹ‘‘ نامی فلم میں ایک طویل کردار کرتے نظر آئیں گے، انہوں نے کہا کہ انوراگ کیشپ کی ڈائریکشن میں انہیں اداکاری کرنے میں بڑا مزہ آیا۔ فلم کی 95 فیصد شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں میرے زیادہ مناظر رنبیرکپور کے ساتھ ہیں۔ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ میرے پسن

ممبئی ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فلمساز کرن جوہر جو پہلی بار ’’بامبے ویلویٹ‘‘ نامی فلم میں ایک طویل کردار کرتے نظر آئیں گے، انہوں نے کہا کہ انوراگ کیشپ کی ڈائریکشن میں انہیں اداکاری کرنے میں بڑا مزہ آیا۔ فلم کی 95 فیصد شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں میرے زیادہ مناظر رنبیرکپور کے ساتھ ہیں۔ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ میرے پسندیدہ اداکار اب رنبیرکپور ہیں اور پسندیدہ ڈائرکٹر انوراگ کیشپ ہیں۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ کے اعلان پر دی گئی پارٹی میں 41 سالہ کرن جوہر نے یہ بات بتائی۔ دریں اثناء انوراگ کیشپ نے کہا کہ بامبے ویلویٹ ایک لو اسٹوری ہے۔ فلم کا پہلا ٹریلر اکٹوبر میں ریلیز کیا جائے گا جبکہ رنبیرکپور، انوشکا شرما اور کرن جوہر کی اداکاری سے سجی یہ فلم جاریہ سال 28 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT