Saturday , September 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / انوشکا واقعہ ، کوہلی کے خلاف تحقیقات جاری : انوراگ ٹھاکر

انوشکا واقعہ ، کوہلی کے خلاف تحقیقات جاری : انوراگ ٹھاکر

ممبئی۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مقابلے کے دوران رائل چیلنجرس بنگلور کے کپتان ویراٹ کوہلی کی اپنی ساتھی انوشکا شرما سے گفتگو کے بعد پیدا شدہ تنازعہ کے ضمن میں آج یہاں اظہار خیال کرتے ہوئے بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ کرکٹ سے بڑا کوئی کھلاڑی نہیں ہے اور اس معاملے میں بھی تحقیقات جاری ہیں کیونکہ دیکھا جائے گا کہ کھلاڑی ک

ممبئی۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مقابلے کے دوران رائل چیلنجرس بنگلور کے کپتان ویراٹ کوہلی کی اپنی ساتھی انوشکا شرما سے گفتگو کے بعد پیدا شدہ تنازعہ کے ضمن میں آج یہاں اظہار خیال کرتے ہوئے بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ کرکٹ سے بڑا کوئی کھلاڑی نہیں ہے اور اس معاملے میں بھی تحقیقات جاری ہیں کیونکہ دیکھا جائے گا کہ کھلاڑی کی جانب سے قواعد کی خلاف ورزی تو نہیں ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ چنا سوامی اسٹیڈیم میں دہلی ڈیرڈیولس کے خلاف منعقدہ مقابلہ جب بارش سے متاثر ہوا تھا تو اس وقفہ کے دوران کوہلی وی آئی پی باکس میں انوشکا شرما محو گفتگو دیکھے گئے ہیں جوکہ اینٹی کرپشن کے رہنمایانہ اصول کی خلاف ورزی ہے۔ آئی پی ایل کے قواعد کی خلاف ورزی کے ضمن میں ویراٹ کوہلی تنازعہ کا شکار بنے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT