Friday , October 19 2018
Home / شہر کی خبریں / انووا کار اور کولٹس بائیک کی پٹرولنگ میں لاپرواہی

انووا کار اور کولٹس بائیک کی پٹرولنگ میں لاپرواہی

کمشنر سائبرآباد کا اظہار تشویش، طریقہ کار میں تبدیلی کا فیصلہ

کمشنر سائبرآباد کا اظہار تشویش، طریقہ کار میں تبدیلی کا فیصلہ
حیدرآباد۔/19اکٹوبر، ( این ایس ایس ) سائبرآباد پولیس کمشنر سی وی آنند نے جدید پٹرول کاروں اور بلو کولٹس بائیکس کے اسٹاف کی جانب سے فرائض کی انجام دہی میں غفلت و لاپرواہی پر تشویش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے جدید انووا پٹرول کارس اور بلو کولٹس پر مشتمل اولین مزاحمتی نظام کی کارکردگی میں مناسب تبدیلی کی ہدایت کی۔ مسٹر آنند ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے جس میں ان کے عملے کے تمام 7000 افراد اور دیگر ارکان عملہ نے شرکت کی۔ انہوں نے پٹرول اوربلو کولٹس کیلئے گھنٹہ بہ گھنٹہ گشت کرنے کیلئے ایک نیا طریقہ کار بھی تیار کیا۔ کام کے تین چارٹس بھی تیار کئے گئے ہیں جن کے مطابق پٹرول کاروں کے مقامات اور جنکشنس کا تعین کیا گیا ہے اور 24گھنٹوں کے دوران ہر گھنٹہ مقامات اور جنکشنوں کی وقفہ وقفہ سے تبدیلی عمل میں آئے گی۔ مسٹر آنند نے کہا کہ انووا پٹرول اسٹاف روزانہ تین شفٹوں میں کام کرے گا۔ ہر شفٹ کیلئے ہر گاڑی میں ایک ڈرائیور کے علاوہ ایک ہیڈ کانسٹبل ؍ پولیس کانسٹبل اور ایک ہوم گارڈ کو رکھا جائے گا۔بلو کولٹس موٹر سیکلس متعلقہ محلہ جات کی تمام گلیوں میں گشت کرتے ہوئے سماج دشمن عناصر اور مشتبہ افراد اور سزا یافتہ مجرمین کی سرگرمیوں پر نظر رکھے گی۔ علاوہ ازیں شکایت موصول ہونے پر اندرون 15منٹ یہ ٹیم مقام پر پہنچ جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT