Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / انٹرامتحانات میں 68 طلبہ نقل نویسی پر بک

انٹرامتحانات میں 68 طلبہ نقل نویسی پر بک

حیدرآباد ۔ 12 مارچ (پریس نوٹ) تلنگانہ میں 12 مارچ کو منعقدہ انٹرمیڈیٹ پبلک امتحانات فزیکس پرچہ اول، معاشیات پرچہ اول، کلاسیکل لینگویج پرچہ اول میں جملہ 498108 امیدواروں نے شرکت کی جبکہ ان امتحانات کیلئے 531547 (جنرل 492985 ، ووکیشنل 38562) امیدواروں نے رجسٹر کروایا تھا اور حاضری کا فیصد 93.71 اور غیرحاضری کا فیصد 6.29 ہے۔ جملہ 68 طلبہ کو نقل نویسی پر بک کیا گیا۔ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے سوریاپیٹ، کڑپہ، مریال گوڑہ اور ندی گوڑہ میں ضلع نلگنڈہ کے امتحانی مراکز کو 40 آبزرورس روانہ کئے تھے۔ مجموعی طور پر امتحانات کا پرامن انعقاد عمل میں آیا۔ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

TOPPOPULARRECENT