Thursday , December 13 2018

انٹرمیڈیٹ امتحانات میں دخل اندازی پر نتیش کمار تنقید کا نشانہ

پٹنہ ۔ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن بی جے پی نے آج چیف منسٹر نتیش کمار سے دریافت کیا کہ وہ نیند سے 7 دن بعد جاگے ہیں جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں مبینہ طور پر بعض امیدواروں کو سیاسی سرپرستی حاصل تھی۔ ریاستی امتحان بورڈ کے صدرنشین اور صدر وائشالی کالج پر سیاسی اثرورسوخ استعمال کیا گیا تھا۔ محکمہ تعلیمات نے بے قاعدگیوں کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی قائم کی ہے اور نتیش کمار نے آج عاجلانہ تحقیقات کے احکام دیئے ہیں۔

جیہ للیتا مقدمہ
سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ
نئی دہلی ۔ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج اپیل درخواستوں کے ایک مجموعہ پر جو حکومت کرناٹک اور دیگر نے ہائیکورٹ میں چیف منسٹر ٹاملناڈو جے جیہ للیتا اور دیگر کے غیرمتناسب اثاثہ جات مقدمہ کے سلسلہ میں داخل کی تھیں۔ اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ حکومت کرناٹک اور ڈی ایم کے قائد کے انبازگان نے یہ درخواستیں سپریم کورٹ میں داخل کی تھیں اور جیہ للیتا کو بری کرنے پر اعتراض کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT