Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول جاری

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول جاری

یکم مارچ سے آغاز ، جمبلنگ سسٹم پر عمل آوری
حیدرآباد 21 فروری (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش میں امتحانات انٹرمیڈیٹ سال اوّل اور دوم کے شیڈول کا حکومت نے اعلان کیا۔ وزیر فروغ انسانی وسائل حکومت آندھراپردیش مسٹر جی سرینواس راؤ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے شیڈول کا اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جاری کیا اور بتایا کہ یکم مارچ سے انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز ہوگا۔ انھوں نے بتایا کہ جاریہ سال (یعنی یکم مارچ سے ہونے والے امتحانات کے لئے) سے ہی جمبلنگ سسٹم روبہ عمل لایا جائے گا۔ وزیر فروغ انسانی وسائل نے لیاب سہولتیں فراہم نہ کرنے والے کالج انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا اور کہاکہ جن امتحانی مراکز پر کسی بھی نوعیت کے مسائل پیدا ہونے کے خدشات ہیں۔ ان تمام امتحانی مراکز پر اور پرچوں کی جانچ کے مراکز (اسپاٹ ویالیوشین سنٹرس) پر سی سی کیمروں کی تنصیب عمل میں لائی جائے گی۔ مسٹر جی سرینواس راؤ وزیر فروغ انسانی وسائل نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے بڑے پیمانے پر سخت ترین اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ 9 مارچ کو مجوزہ کونسل انتخابات کے پیش نظر 9 مارچ کو منعقد ہونے والے امتحان کو 19 مارچ کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر فروغ انسانی وسائل مسٹر جی سرینواس راؤ نے طلباء و طالبات سے اپنے امتحانات کو بہتر انداز میں تحریر کرکے اعلیٰ درجہ سے کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کی پرزور اپیل کی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT