Saturday , April 21 2018
Home / شہر کی خبریں / انٹرمیڈیٹ امتحانات کا یکم مارچ کے بجائے 28 فروری سے آغاز

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا یکم مارچ کے بجائے 28 فروری سے آغاز

حیدرآباد /15 نومبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ ا نٹرمیڈیٹ بورڈ کے سالانہ امتحانات کا شیڈول تبدیل ہوگیا ہے ۔ قبل ازیں کئے گئے اعلان کے مطابق یکم مارچ سے امتحانات منعقد ہونا تھا مگر اس شیڈول میں تبدیل کرتے ہوئے 28 فروری سے امتحانات منعقد کرنے کا جدید شیڈول جاری کیا گیا ہے ۔ تازہ شیڈول کے مطابق 28 فروری سے شروع ہوکر 19 مارچ کو اختتام پذیر ہوں گے ۔ انٹر بورڈ نے قبل ازیں یہ امتحان یکم مارچ تا 20 مارچ منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ مگر تب تک حکومت آندھراپردیش نے 28 فروری تا 19 مارچ اے پی انٹر بورڈ کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا تھا اور سوالی بیاض اے پی یا تلنگانہ لکھا ہوا نہیں رہتا جس کی وجہ سے سوالی بیاض ایک ہونے کا سماجی ویب سایئٹس پر بحث چھڑ جانے کے اندیشوں کے تحت تلنگانہ انٹر بورڈ نے دوبارہ غور و غوض کیا ۔ دونوں ریاستوں کا سلیبس ایک ہی ہونے کی وجہ سے سوالات مشترکہ ہونے کے امکانات پائے جانے کی وجہ سے مسائل درپیش ہونے کے اندیشہ کے تحت شیڈول تبدیل کیا گیا ہے ۔ اس مناسبت سے دونوں ریاستوں کا شیڈول یکساں ہونے سے مسائل درپیش نہیں ہوں گے ۔ اس لئے تلنگانہ انٹر بورڈ نے اے پی انٹر بورڈ کے شیڈول کے مطابق ہی اپنا شیڈول بھی جاری کردیا ہے ۔ تازہ شیڈول کے مطابق انٹر سال اول کے امتحانات 28 فروری تا 17 مارچ اور سال دوم کے امتحانات یکم مارچ تا 19 مارچ منعقد ہوں گے ۔ امتحانات صبح 19 بجے تا دوپہر 12 بجے تک منعقد ہوں گے ۔ ایم پی سی اور بائی پی سی سال دوم کے امتحانات 14 مارچ کو ہی اختتام پذیر پر ہوں گے ۔ انٹر ، ووکیشنل اور سائنس کے طلبہ کے امتحانات یکم فروری تا 21 مارچ تک پراکٹیکل منعقد کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT