Friday , April 27 2018
Home / Top Stories / انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا ا علان ، لڑکیوں کو سبقت

انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا ا علان ، لڑکیوں کو سبقت

ضلع واری سطح پر میڑچل اور کمرم بھیم سرفہرست ، 14 مئی سے انٹر سپلیمنٹری امتحان

حیدرآباد /13 اپریل ( سیاست نیوز ) ریاستی وزیر تعلیم و ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے آج صبح انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ۔ فرسٹ ایر کے نتائج 62.35 فیصد ہے جبکہ سکینڈ ایر کے نتائج 67.25 فیصد ہے ۔ انٹرمیڈیٹ کے دونوں امتحانات میں لڑکیوں نے لڑکوں پر سبقت حاصل کی ہے ۔ امتحانات میں ناکام ہونے والے طلبہ کیلئے 14 مئی سے انٹر سپلینٹری امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا ۔ 20 اپریل تک پرچوں کے دوبارہ جانچ کی مہلت فراہم کی جارہی ہے ۔ آج صبح 9 بجے ڈپٹی چیف منسٹر نے تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن ودیا بھون نامپلی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج جاری کرتے ہوئے بتایا کہ جاریہ سال مارچ 2018 میں منعقدہ انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایر کے امتحانات میں جملہ 4,15,366 طلبہ نے حصہ لیا اور 2,60,558 طلبہ نے کامیابی حاصل کی ۔ A گریڈ میں 1,42,840 لاکھ طلبہ نے کامیابی حاصل کی ۔ جن کا تناسب 54.82 فیصد ہے ۔ B گریڈ میں 68,828 طلبہ نے کامیابی حاصل کی ۔ جن کا تناسب 12.91 فیصد ہے ۔ D گریڈ میں 15,234 طلبہ نے کامیابی حاصل کی جن کا تناسب 5.84 فیصد ہے ۔ لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب 68.85 فیصد ہے جبکہ لڑکوں کے کامیابی کا تناسب 56.36 فیصد ہے 107 طلبہ مال پراکٹس میں بک ہوئے اس طرح فرسٹ ایر ووکیشنل امتحانات میں 40,423 طلبہ نے شرکت کی اور 23,666 طلبہ نے کامیابی حاصل کی ۔ انٹرمیڈیٹ سکینڈ ایر کے ا متحانات میں جملہ 3,95,721 طلبہ نے شرکت کی اور 2,65,360 طلبہ نے کامیابی حاصل کی A گریڈ میں 1,52,001 طلبہ نے کامیابی حاصل کی جن کی کامیابی کا تناسب 57.28 فیصد ہے ۔ B گریڈ میں 72,815 طلبہ نے کامیابی حاصل کی جن کی کامیابی کا تناسب 27.44 فیصد ہے ۔ Cگریڈ میں 30,519 طلبہ نے کامیابی حاصل کی ۔ جن کی کامیابی کا تناسب 11.5 فیصد ہے اور گریڈ میں 10,025 طلبہ نے کامیابی حاصل کی جن کی کامیابی کا تناسب 3.77 فیصد ہے ۔ لڑکیوں کے کامیابی کا تناسب 72.70 فیصد ہے جبکہ لڑکوں کے کامیابی کا تناسب 60.99 فیصد ہے ۔ جملہ 197 طلبہ مال پراکٹس میں بک ہوئے اس طرح سکینڈ ایر ووکیشنل امتحان میں 33.657 طلبہ نے حصہ لیا اور 23,412 طلبہ نے کامیابی حاصل کی ۔ اضلاع واری سطح پر 85 فیصد نشانات حاصل کرتے ہوئے اضلاع میڑچل اور کمرم بھیم سرفہرست رہے جبکہ 77 فیصد نشانات کے ساتھ ضلع رنگاریڈی کو دوسرا مقام حاصل ہوا ۔ 40 فیصد نشانات کے ساتھ ضلع محبوب آباد آخری مقام پر ہے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے کہا کہ ٹرائبل ویلفیر کے طلبہ نے 87 فیصد سوشیل ویلفیر کالجس کے طلبہ 86 فیصد گورنمنٹ کالجس کے طلبہ 70 فیصد اور خانگی کالجس کے طلبہ 69 فیصد کے تناسب سے کامیابی حاصل کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT