Friday , May 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / انٹرمیڈیٹ امتحانی فیس میں اضافہ پر طلبہ کا احتجاج

انٹرمیڈیٹ امتحانی فیس میں اضافہ پر طلبہ کا احتجاج

آرمور /17 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور این ایس یو آئی طلباء تنظیم کی جانب سے انٹرمیڈیٹ امتحان فیس بڑھائے جانے کو لیکر ریالی اور راستہ روکو کرتے ہوئے زبردست احتجاج کیا گیا ۔ این ایس یو آئی منڈل صدر محمد شہید کی زیر قیادت تقریباً 200 طلباء کو لیکر ریالی نکالی گئی اور نظام ساگر کنال بریج پر زبردست احتجاج بلند کیا ۔ اس راستہ روکو احتجاج کی وجہ ٹریفک میں بے انتہاء خلل پڑا ۔ اس احتجاج سے محمد شہید نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ میں تقریباً 1650 انٹرمیڈیٹ خانگی کالجس موجود ہے ۔ جس کے ذریعہ کروڑوں روپئے آمدنی حاصل کی جارہی ہے لیکن انٹرمیڈیٹ بورڈ نے امتحان فیس کو 500 سے بڑھاکر 1000 ایک ہزار روپئے کردیا ہے ۔ جس کی وجہ سے اولیائے طلباء پر ایک بوجھ پڑا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ انٹر بورڈ کی جانب سے بڑھائی گئی فیس کے احکامات کو واپس لیں ورنہ این ایس یو آئی تنظیم ریاست گیر سطح پر احتجاجات کئے جائیں گے ۔ اس احتجاج کی وجہ ٹریفک درہم برہم ہوگئی ۔ آرمور نے طلباء کے احتجاج کو ختم کرواکر ٹریفک بحال کی ۔

 

TOPPOPULARRECENT