Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / انٹرمیڈیٹ امتحانی فیس میں اضافہ کی تجویز

انٹرمیڈیٹ امتحانی فیس میں اضافہ کی تجویز

حکومت سے منظوری کا انتظار ، طلبہ پر اضافی بوجھ
حیدرآباد /27 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ انٹرمیڈیٹ بورڈ امتحان فیس میں اضافہ کردیا ہے ۔ ایک طالب علم پر کم از کم 80 روپیوں کا بوجھ عائد کئے جانے کے امکانات ہیں ۔ 30 اکٹوبر تا 20 نومبر تک امتحان فیس جمع کی جاسکتی ہے ۔ تاحال انٹر آرٹس گروپ طلبہ سے 360 روپئے سائنس گروپ طلبہ سے 460 روپئے امتحانی فیس وصول کی جاتی ہے ۔ مگر ان فیسوں میں اضافہ کرتے ہوئے 440 اور 550 روپئے وصول کرنے کی اطلاعات ہیں ۔ ریاستی سطح پر انٹر سال اول کے طلبہ 9.5 لاکھ جبکہ ایک مرتبہ امتحان میں ناکام طلبہ کی تعداد 2.5 لاکھ ہے ۔ اس تناسب سے 12 لاکھ طلبہ پر 9.6 کروڑ کا بوجھ پڑنے والا ہے ۔ فی الحال امتحانات کے انعقاد پر فی طالب علم 420 روپئے خرچ کیا جارہا ہے جبکہ بورڈ اپنی جانب سے فی طالب علم پر 60 روپئے زائد خرچ کر رہا ہے ۔بورڈ عہدیداران کے مطابق جی ایس ٹی کی وجہ سے بھی بورڈ پر بوجھ عائد ہو رہا ہے ۔ تاخیر سے ادا کی جانے والی فیس کا شیڈول ۔ 21 نومبر تا 5 ڈسمبر 100، 6 ڈسمبر تا 20 ڈسمبر 500 ، 21 ڈسمبر تا 5 جنوری 1000، 6 جنوری تا 22 جنوری 2000 ، 23 جنوری تا 5 فروری 3000 ، 6 فروری تا 20 فروری 5000 روپئے رہے گی ۔

TOPPOPULARRECENT