Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / انٹرمیڈیٹ امتحان 2016 میں ایم ایس طلبہ کی شاندار کامیابی

انٹرمیڈیٹ امتحان 2016 میں ایم ایس طلبہ کی شاندار کامیابی

991/1000 لاکر ایم ایس کی طالبہ نے تاریخ رقم کی
حیدرآباد 22 ۔ اپریل ۔(پریس نوٹ ) ایم ایس جونیر کالج کی طالبہ نے انٹرمیڈیٹ امتحان 2016  کے BiPC  میں 991/1000 نشانات لاکر اسٹیٹ ٹاپ کا مقام حاصل کرکے قوم و ملت کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی طرف سے آج جاری کئے گئے انٹرمیڈیٹ امتحان (فرسٹ ایئر اور سکنڈ ایئر) 2016 کے نتائج میں ایم ایس کے طالبہ کا شاندار نتائج سامنے آیا ۔ انٹر میڈیٹ سکنڈ ایئر میں ایم ایس کی سیدہ فرحین قدسیہ نے 991/1000 نشانات لاکر اسٹیٹ اسٹیٹ ٹاپ کیا ۔ اس کے علاوہ مزید چار طلبہ عزمہ بتول ‘ ملیحہ مظہر‘ شائستہ نازنین اور حلیمہ فاطمہ خاتون نے بلترتیب 988نشانات لائے۔ وہیں انٹر فرسٹ ایئر BiPC میںبشرہ تحسین اور ائمن امتول متین نے 436 (99.1%) نمبرات حاصل کیا ہے۔ وہیں سیکنڈ ایئر MEC میں نادیہ مویز نے (968/1000 نشانات) ‘ CEC  میں سمرین فاطمہ نے 957/1000)نشانات) اور MPC میں ثانیہ فاطیمہ985/1000)نشانات) حاصل کیا۔ دوسری طرف فرسٹ ائیر میں CEC  میں زینب سلطانہ 477 نشانات (95.4%) ‘ MEC  میں الماس طالیہ  488نشانات (97.4%) اورMPC  ابیدا مسکان نے 464 نشانات (98.72%) حاصل کرکے ٹاپر کے لیسٹ میں اپنا نام درج کرایا۔ایم ایس طلباء کی اس شاندار کارکردگی کی جانکاری دیتے ہوئے ایم ایس کے ڈائرکٹر معظم حسین نے بتا یا کہ یہ ہمارے لئے بڑی ہی خوشی کی بات ہے کہ ہمارے طلباء نے ایکبار پھر تاریخ رقم کیا ہے۔ا نہوں نے بتایا کہ ایم ایس جونیر کالج کی طالبہ سیدہ فرحین قدسیہ نے BiPC میں 991 نشانات لاکر اسٹیٹ ٹاپر میں اپنا مقام بنا یا ہے۔ وہی بشرہ تحسین اور ائمن امتول متین نے BiPC کے فرسٹ ایئر میں 436 نشانات لائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 99% + نشانات لانا ایک نا ممکن چیز سمجھاجاتا تھا جسے اللہ کے فضل و کرم سے ایم ایس کے طلبہ نے اب ممکن کر دیکھایاہے۔ ایم ایس کے طلباء نے کامیابی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے امسال بھی انٹر میڈیٹ میں ٹاپ سطح پر ایم ایس کا پرچم بلند کر دیا ہے۔ ایم ایس کے بیشتر طلباء 980 Plus نشانات حاصل کئے ہیں انٹر میڈیٹ امتحان کا یہ نتائج ایم ایس کی تاریخ کا ایک درخشاں باب ہے۔ انٹر فرسٹ ائیر میں 11 طالبہ نے (98.5% +) ‘ 22  طلبہ نے 98% +) (‘ 145 طلبہ نے (95% +) اور 367 طلبہ نے (90% +) نشانات لاکر تاریخ رقم کیا۔ دوسری طرف انٹر سکیند ائیر میں 12 طالبہ نے (98.5% +) ‘ 26  طلبہ نے (98% +) ‘ 179 طلبہ نے (95% +) اور 443 طلبہ نے (90% +) نشانات لاکر تاریخ رقم کیا۔واضح رہے کہ سال 2016 ایم ایس کا سلور جوبلی ایئر ہے اور اس موقع پر انٹر میڈیٹ کے امتحان میں ٹاپ مقام حاصل کرکے طلبہ نے ایم ایس کی کامیابیوں میں چار چاند لگا دیئے ہیں۔ اس شاندار کامیابی پر ایم ایس کے انتظامیہ نے سیدہ فرحین قدسیہ کو ایک لاکھ روپئے دینے کا اعلان کیا ہے۔ اور ساتھ ہی یہ بھی طے کیا ہے کہ آئندہ سے جو بھی طلبہ 990  یا اس سے زیادہ نشانات لائے گا اسے بھی ایک لاکھ روپئے کا انعام دیا جائے گا۔اس موقع پر ایم ایس گروپ اف انسٹی ٹیوشن کے چیرمین نے تمام اسٹاف کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس بڑی کامیابی میں ہمارے تمام اسٹاف کی محنت اور لگن شامل ہے۔ اور یہ کامیاب بنا‘ ہمارے اسٹاف کے تعاون اور کوششوں کے بنا ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اللہ کے شکر گزار ہے کہ وہ ہمیں مسلسل کامیابیوں سے نواز رہا ہے۔ایم ایس طلبہ کی سال با سال اس شاندار کامیابی میں ایم ایس انتظامیہ اور اس کے اساتذہ کی کڑی محنت شامل ہے جو مسلسل طلبہ کی ہر سہولت اور بہتری کے لئے ہم تن مصروف رہتی ہے۔ ایم ایس گزشتہ 25 برسوں سے قوم کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرتا آرہا ہے۔ ایم ایس کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات میڈیسن‘ انجینرینگ اور زندگی کے دیگر شعبے میں کارہائے نمایاں انجام دے رہے ہیں۔ ایم ایس میں ماڈرن تعلیم کی طرف جتنی توجہ دی جاتی ہے اتنی توجہ دینی تعلیم اور تربیت پر بھی دی جاتی ہے۔ تاکہ طلبہ و طالبات کامیاب ڈاکٹر یا انجینر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کامل مسلمان بن کر ملک و قوم کی خدمت انجام دیں۔

TOPPOPULARRECENT