Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / انٹرمیڈیٹ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج

انٹرمیڈیٹ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج

امیدوار کامیاب ، رنجیورکر آچاریہ کا بیان 1,99,139
حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کے زیر اہتمام گذشتہ ماہ مئی کے آخری ہفتہ میں منعقدہ انٹرمیڈیٹ سال اول و دوم جنرل اور ووکیشنل اڈوانس سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا ۔ شریمتی رنجیو رکر آچاریہ اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ تعلیم ریاست تلنگانہ نے آج سہ پہر دفتر بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن میں انٹر میڈیٹ سال اول و دوم ( جنرل ) اور ووکیشنل اڈوانس سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج جاری کئے اور بعد ازاں اخباری نمائندوں کو نتائج کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے شریمتی آر آر آچاریہ نے بتایا کہ سال اول اڈوانس سپلیمنٹری ( جنرل ) امتحانات میں جملہ 3,02,340 لاکھ طلباء و طالبات نے شرکت کیں ۔ جن کے منجملہ 1,99,139 نے کامیابی حاصل کیں ۔ اس طرح نتائج کا اوسط 66 فیصد رہا ۔ اس کے علاوہ ووکیشنل امتحانات میں جملہ 11419 طلباء وطالبات نے شرکت کیں جن کے منجملہ 5152 نے کامیابی حاصل کیں ۔ اس طرح نتائج کا اوسط 45 فیصد رہا ۔ جب کہ انٹر میڈیٹ سال دوم ( جنرل ) اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات میں 1,50,609 طلباء وطالبات نے شرکت کیں جن کے منجملہ 61,438 طلباء وطالبات نے کامیابی حاصل کیں ۔ اس طرح نتائج کا جملہ اوسط 41 فیصد رہا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اگر میمورنڈم آف مارکس میں کوئی خامیاں یا غلطیاں پائی جائیں تو ان کو دور کرنے کے لیے درخواستیں پرنسپال کالج کے ذریعہ 23 جولائی تک پیش کی جاسکتی ہیں ۔ علاوہ ازیں سال اول اور دوم کے امتحانی پرچوں کی دوبارہ جانچ یا نشانات کی دوبارہ گنتی کے لیے فی پرچہ ایک سو روپئے اور اسکیان کاپی کے لیے فی پرچہ 600 روپئے ادا کر کے جاریہ ماہ 30 جون تک بھی اپنی درخواستیں پیش کی جاسکتی ہیں ۔ اس موقعہ پر سکریٹری تلنگانہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن ڈاکٹر اشوک کنٹرولر امتحانات مسٹر سوشیل راؤ و دیگر بھی موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT