Monday , October 22 2018
Home / شہر کی خبریں / انٹرمیڈیٹ اڈوانس سپلیمنٹری نتائج کا آج اعلان

انٹرمیڈیٹ اڈوانس سپلیمنٹری نتائج کا آج اعلان

حیدرآباد 7 جون ( آئی این این ) انٹرمیڈیٹ اڈوانس سپلیمنٹری امتحانات مئی 2018 ( جنرل / ووکیشنل کورسیس ) کے نتائج کا جمعہ کو صبح 10 بجے اعلان کیا جائیگا ۔ اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ اعلی تعلیم رانجیو آر آچاریہ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نامپلی میں ان نتائج کا اعلان کرینگے ۔ نتائج ویب سائیٹ https://tsbie.cgg.gov.in کے علاوہ www.bie.telangana.gov.in اور دوسری ویب سائیٹس پر بھی ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں۔ جونئیر کالجس کے پرنسپلس بھی یہ نتائج دیکھ سکتے ہیں اور اس کیلئے انہیں ایک ویب سائیٹ http://tsbie.gov.in پر اپنے یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ کے ذریعہ لاگ ان کرنا ہوگا ۔ یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ جونئیر کالجس کے پرنسپلس کو پہلے ہی فراہم کردئے گئے ہیں۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ڈاکٹر اے اشوک نے یہ بات بتائی ۔

TOPPOPULARRECENT