Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / انٹرمیڈیٹ ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات

انٹرمیڈیٹ ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات

حاضری سے استثنیٰ کیلئے ادخال فیس کی آخری تاریخ
حیدرآباد۔ 14 مارچ (پریس نوٹ) سیکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشنل نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ مئی 2016ء مین منعقد شدنی انٹرمیڈیٹ پبلک ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات میں شرکت کیلئے خانگی امیدواروں (کالج کی تعلیم کے بغیر) کیلئے صرف آرٹس مضامین کے ساتھ حاضری سے استثنٰی کی منظوری کیلئے حاضری سے استثنیٰ فیس 500/- روپئے ادا کرنے پر غور کیا جائے گا۔ سائنس مضامین کے امیدواروں کے لئے حاضری سے استثنٰی کی منظوری کو انٹرمیڈیٹ امتحانات ستمبر 1997ء سے برخاست کردیا گیا ہے۔ استثنٰی فیس ادا کرنے اور حاضری سے استثنٰی کی منظوری کیلئے آن لائن درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2016ء مقرر ہے۔

TOPPOPULARRECENT