Monday , January 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / انٹرمیڈیٹ سال اول میں نظام آباد کے 49 فیصد طلبہ کامیاب

انٹرمیڈیٹ سال اول میں نظام آباد کے 49 فیصد طلبہ کامیاب

نظام آباد:23؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)انٹرمیڈیٹ سال اول کے نتائج میں ضلع نظام آباد کے 49 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے۔ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی لڑکوں پر لڑکیوں نے سبقت حاصل کی۔ ضلع میں جملہ 27,499 طلباء و طالبات امتحانات تحریر کیاتو ان میں سے 13,399 طلباء و طالبات کامیابی حاصل کی۔ضلع کے 31 جونیئر کالجوں میں سب سے زیادہ پٹلم گورنمنٹ جونیئر کالج م

نظام آباد:23؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)انٹرمیڈیٹ سال اول کے نتائج میں ضلع نظام آباد کے 49 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے۔ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی لڑکوں پر لڑکیوں نے سبقت حاصل کی۔ ضلع میں جملہ 27,499 طلباء و طالبات امتحانات تحریر کیاتو ان میں سے 13,399 طلباء و طالبات کامیابی حاصل کی۔ضلع کے 31 جونیئر کالجوں میں سب سے زیادہ پٹلم گورنمنٹ جونیئر کالج میں 225 طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی جبکہ مدنور میں 207 طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی اور سب سے کم گورنمنٹ جونیئر کالج بوائز آرمور میں29 کے منجملہ 6 طلباء نے کامیابی حاصل کی۔ ضلع کے خانگی کالجوں میں جملہ 13431 طلباء امتحان تحریر کیا 5639 کامیابی حاصل کی ۔ طالبات 14068 کے منجملہ 7760 کامیاب رہی۔ سرکاری جونیئر کالجوں میں جملہ 1559امتحان تحریر کیا تو 2743 کامیابی حاصل کی جن میں لڑکے 2509 کے منجملہ 1114کامیابی حاصل کی۔2650 لڑکیوں کے منجملہ 1627 کامیابی حاصل کی۔

TOPPOPULARRECENT