Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / انٹرمیڈیٹ سال اول و دوم میں داخلوں کا 4 جون سے آغاز

انٹرمیڈیٹ سال اول و دوم میں داخلوں کا 4 جون سے آغاز

حیدرآباد 20 مئی (پریس ریلیز) سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے پریس نوٹ کے مطابق آندھراپردیش میں سرکاری، خانگی امدادی، خانگی غیر امدادی، کوآپریٹیو، اقامتی اور بہبودی کالجس میں انٹرمیڈیٹ سال اول و دوم کے لئے داخلوں کا تعلیمی سال 2014-15 ء کے لئے 4 جون کو آغٓز ہوگا۔ درخواستوں کی فراہمی 26 مئی سے ہوگی۔ درخواستوں کی آخری تاریخ 30 جون مقرر کی گئی ہے۔ پہلے مرحلہ کے داخلوں کا عمل بھی 30 جون کو پورا ہوگا۔ کلاسیس کا آغاز 4 جون سے ہوگا۔ کالجس پرنسپلس طلبہ کے پرویژنل مارکس حاصل کرتے ہوئے داخلہ دے سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT