Sunday , November 18 2018
Home / شہر کی خبریں / انٹرمیڈیٹ پریکٹیکل امتحانات 64,209 طلبا کی شرکت

انٹرمیڈیٹ پریکٹیکل امتحانات 64,209 طلبا کی شرکت

حیدرآباد 2 فبروری ( آئی این این ) انٹرمیڈیٹ پبلک امتحانات 2018 ( پریکٹیکلس ) میں ریاست میں 547 مراکز پر جملہ 64,209 طلبا نے حصہ لیا ۔ آج ان امتحانات کا دوسرا دن تھا ۔ ڈی ای سی کنوینر ‘ ارکان ‘ فلائنگ اسکواڈس اور اعلی اختیاری کمیٹی کے ارکان نے ضلع سطح پر امتحانات کے انعقاد کی نگرانی کی ۔ امتحانات پرسکون انداز میں منعقد ہوئے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی ۔

TOPPOPULARRECENT