Wednesday , November 22 2017
Home / عرب دنیا / انٹرنیشنل انڈین اسکول دمام میں محفل قوالی

انٹرنیشنل انڈین اسکول دمام میں محفل قوالی

دمام ۔ 13 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ہندوستان کے 68 ویں تقاریب یوم جمہوریہ کے موقع پر سہارنپور ( یو پی انڈیا ) سے بلائے گئے نوشاد صابری اور ان کے ہمنواؤں نے اپنا پروگرام انڈین کونسلیٹ جدہ میں پیش کر کے اپنے فن کا جادو جگایا ۔ یہ محفل قوالی انڈین ایمبیسی اور انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشن اور انٹرنیشنل انڈین اسکول دمام کے تعاون سے منعقد کی گئی ۔ اس یادگار شام کے انعقاد کا سہرا ہندوستانی سفیر برائے سعودی عرب جناب احمد جاوید کے سرجاتا ہے جنہوں نے منطقہ شرقیہ کے لیے خاص دلچسپی لے کر اس پروگرام کو ممکن بنایا ۔ جب کہ پچھلے ایمبیسی انتظامیہ کے دور میں ہمیشہ منطقہ شرقیہ کو نظر انداز کردیا جاتا تھا ۔ اس قسم کے پروگرام عام طور پر جدہ میں انڈین کونسلیٹ جدہ کے بیانر تلے یا ریاض میں انڈین ایمبیسی کی سرپرستی میں ہوا کرتے تھے اور منطقہ شرقیہ کلچرل پروگرامس کے لیے بالکل ہی نظر انداز کردیا گیا تھا ۔ اس محفل قوالی کے ذریعہ اس علاقہ میں ایک نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے اور امید کی جاتی ہے ایسے بہت سے پروگرام اس علاقہ میں بھی پیش کئے جائیں گے ۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں چیرمین منیجنگ کمیٹی انڈین اسکول دمام جناب محمد عبدالوارث اور پرنسپل ڈاکٹر ای کے محمد شافی کا بہت بڑا حصہ ہے ۔ جنہوں نے مختصر سے وقت میں ایسے بہترین انتظامات کیے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس میں شریک ہوسکیں۔ آڈیٹوریم سامعین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا جنہوں نے پروگرام کا بھر پور لطف اٹھایا ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT