Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / انٹرنیشنل سوئیٹ فیسٹول کا اختتام

انٹرنیشنل سوئیٹ فیسٹول کا اختتام

حیدرآباد 15 جنوری ( آئی این این ) پریڈ گراونڈ پر منعقدہ سہ روزہ انٹرنیشنل سوئیٹ فیسٹول کا آج اختتام عمل میں آیا ۔ اس فیسٹول میں ملک کی 25 ریاستوں کے علاوہ 15 بیرونی ممالک کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔ ان میں کوریا ‘ اسپین ‘ ترکی ‘ ایتھوپیا ‘ برازیل اور افغانستان کے نمائندے بھی شامل تھے ۔ سکریٹری سیاحت بی وینکٹیشم نے بتایا کہ اس فیسٹول کے انعقاد کا مقصد بین کلچر پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا تاکہ حیدرآباد کے کثیر جہتی ماحول کو بہترین انداز میں پیش کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات باعث اطمینان ہے کہ یہ کوششیں کامیاب ہوئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT