Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / انٹرنیشنل فٹبال کپ ، چیلسی نے بارسلونا کو 2-4 سے شکست دے دی

انٹرنیشنل فٹبال کپ ، چیلسی نے بارسلونا کو 2-4 سے شکست دے دی

لندن ۔29 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام)انٹرنیشنل فٹ بال کپ چیلسی اور بارسلونا کے سنسنی خیز میچ میں چیلسی نے پنالٹی ککس پر بارسلونا کو 2 کے مقابلے میں 4 گولز سے مات دے دی۔ کھیل کے نوویں منٹ میں چیلسی کی طرف سے ہیزارڈ نے گول داغ کر اپنی ٹیم کو 1-0 کی برتری دلا دی جو کہ پہلے ہاف تک برقرار رہی ، میچ کے دوسرے ہاف میں بارسلونا نے شاندار واپسی کی اور 51 ویں منٹ میں زوما نے گول کر کے میچ 1-1گول سے برابر کر دیا۔ میچ کے 65 ویں منٹ میں بارسلونا کی طرف سے کورٹوئس نے ایک اور گول کر کے چیلسی کی ٹیم کو پریشان کرنے کی کوشش کی لیکن 84 ویں منٹ میں چیلسی کے اسٹار کھلاڑی کاہل نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر میچ 2-2 سے برابر کر دیا۔ کھیل کے اختتام تک میچ 2-2 سے برابر رہنے کی وجہ سے میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا۔ چیلسی نے بارسلونا کو پنالٹی ککس پر آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 4-2 سے فتح سمیٹ لی۔

جنید خان نے برطانوی کائونٹی
مڈل سکس سے معاہدہ کر لیا
لندن ۔29 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی پیس بولر جنید خان نے برطانوی کاؤنٹی کلب مڈل سکس کیساتھ معاہدہ کر لیا۔ مشہور پاکستانی بولر جنید مڈل سکس کی طرف سے رائل لندن کپ اور چمپئن شپ میں ایکشن میں دکھائی دیںگے۔ جنید کو آسڑیلیائی کرکٹر جوبرنز کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا۔ جوبرنز کو انگلینڈ کے خلاف تیسرے ایشز ٹسٹ کیلئے طلب کر لیا گیا۔ اس سے پہلے جنید نے 2011 ء سے 2014 ء تک برطانوی کلب لنکاشائر کی طرف سے کھیل کر 14.58 کی اوسط سے 31 ٹی 20 وکٹیں حاصل کیں۔ اسٹار پاکستانی بولر مڈل سکس کی طرف سے اپنے پہلے میچ میں آج ہی لنکاشائر کے خلاف میدان سنبھال رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT