Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / انٹرنیشنل ویمن فٹبالر رشمیتا پترا پان شاپ چلانے پر مجبور

انٹرنیشنل ویمن فٹبالر رشمیتا پترا پان شاپ چلانے پر مجبور

کیندرا پارا (اُڈیشہ)۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سابق انٹرنیشنل خاتون فٹبال کھلاڑی رشمیتا پترا کی معاشی حالت اِس وقت اتنی کمزور ہوگئی ہے کہ وہ کیندرا پارا ضلع کے آؤل بلاک میں ایک چھوٹا پان کا ڈبہ چلا رہی ہیں۔ 23 سالہ رشمیتا پترا 3 سال قبل انٹرنیشنل ویمن فٹبالر تھیں۔ انہوں نے 2008ء میں کوالالمپور میں ہوئے انڈر 16 اے ایف سی ویمنس کوالیفائنگ مقابلے میں ڈیفنڈر کی حیثیت سے ہندوستان کی نمائندگی کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے دوبارہ 2011ء میں ڈھاکہ میں سینئر اے ایف سی مقابلے میں بھی ہندوستان کی نمائندگی کی تھی۔ اسی سال انہوں نے بحرین میں ہوئے سینئر ویمنس ٹیم میں حصہ لیا ،

جہاں یہ سیریز ہندوستان نے 2-1 سے جیتی تھی۔ اس کے بعد اچانک رشمیتا پترا کو ٹیم سے نکال دیا گیا اور ان کی زوال کی داستان شروع ہوگئی ، اب وہ ایک چھوٹے پان کا ڈبہ چلا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فٹبال نے مجھے عزت و شہرت عطا کی لیکن ایک خوشحال زندگی گزارنے کا موقع نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم سے نکالے جانے کے بعد انہوں نے روزگار کی تلاش شروع کردی لیکن انہیں اس میں کامیابی نہیں ملی۔ اُن کے شوہر روایتی ماہی گیر ہیں اور اُن کی آمدنی اتنی نہیں ہے کہ گھر چل سکے۔ اس لئے انہوں نے خاندان کی آمدنی میں اضافہ کے لئے یہ پان کا ڈبہ شروع کیا۔

TOPPOPULARRECENT