Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / انٹرنیشنل ٹیلی ویژن ڈانس فیسٹیول ،ثقافتی کثیرالوجود میں اتحاد ضروری : وینکیا نائیڈو

انٹرنیشنل ٹیلی ویژن ڈانس فیسٹیول ،ثقافتی کثیرالوجود میں اتحاد ضروری : وینکیا نائیڈو

حیدرآباد۔ 15 جنوری (سیاست نیوز) مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ ثقافتی کثیرالوجود میں اتحاد کو اہمیت دینا ضروری ہے۔ ایشیا پیسیفک براڈ کاسٹنگ یونین (اے بی یو) انٹرنیشنل ٹیلی ویژن ڈانس فیسیٹیول کے پہلے ایڈیشن کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ثقافت اور میراث کا تحفظ کسی بھی قوم کیلئے نہایت ہی ضروری ہوتا ہے۔ ثقافتی وحدت میں اتحاد پیدا کرنا ضروری ہے۔ یہ ساری دنیا کا اٹوٹ حصہ ہوتا ہے، کیونکہ تمام ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہیں اور ہم کو ایک دوسرے سے مل کر چلنا ہے اور کام کرنا ہے۔ ’’ڈانس‘‘ کو ایک عالمی زبان قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ فن و ثقافت کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس سے ذہنی آسودگی حاصل ہوتی ہے۔ ذہن اور جسم کا ہر حصہ تازگی محسوس کرتا ہے۔ اے بی یو کے پہلے انٹرنیشنل ٹیلی ویژن ڈانس فیسٹیول کا آج یہاں شلپارامم میں انعام عمل میں آیا۔ اس انٹرنیشنل ڈانس فیسٹیول میں مرکزی وزراء ایم وینکیا نائیڈو وزیر اطلاعات و نشریات، بنڈارو دتاتریہ مرکزی وزیر محنت و روزگار، صدرنشین پرسار بھارتی سوریہ پرکاش، وزیر سیاحت تلنگانہ چندو لعل اجمیرا ، ریاستی کمشنر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ تلنگانہ نوین متل، ڈائریکٹر جنرل دوردرشن سپریا ساھو و دیگر نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں ڈانس فیسٹیول میں مالدیپ، افغانستان، ازبیکستان، فلیپائن، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ملائیشیا، آذربائیجان اور ہندوستانی ڈانس آرٹسٹس کے علاوہ دیگر نے بھی حصہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT