Wednesday , July 18 2018
Home / جرائم و حادثات / انٹرنیشنل پلاسٹک ایگزیبیشن -2018 کا انعقاد

انٹرنیشنل پلاسٹک ایگزیبیشن -2018 کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چار روزہ انٹرنیشنل پلاسٹک ایگزیبشن
IPLAST-2018
ہائی ٹیکس مادھا پور میں 3 تا 6 اگست منعقد ہوگا ۔ یہ تقریب کا اہتمام تلنگانہ اور آندھرا پردیش پلاسٹک مینوفیکچرنگ اسوسی ایشن کی جانب سے کیا گیا ہے ۔ تلنگانہ پرنسپل سکریٹری انڈسٹری مسٹر آئی ٹی جیش رنجن نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد پلاسٹک ڈیلرز ، مینوفیکچرز ، گاہک اور استعمال کنندگان کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے ۔ مسٹر رنجن نے کہا کہ حکومت تلنگانہ نے ضلع رنگاریڈی کے منکھال علاقہ میں پلاسٹک پارک قائم کرنے کے لیے سو ایکڑ زمین الاٹ کی ہے اور اس کے لیے ضرور انفراسٹرکچر بھی فراہم کیا جارہا ہے ۔ پارک کے ایک بڑے حصہ کو چھوٹے اور متوسط تاجرین کے لیے جگہ مختص کی جائے گی ۔ تلنگانہ کے منظم شعبہ کے تحت تقریبا دو ہزار پلاسٹک انڈسٹریز قائم ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT