Thursday , February 22 2018
Home / شہر کی خبریں / انٹرنیشنل چلڈرنس فلم فیسٹول آج حیدرآباد میں آغاز

انٹرنیشنل چلڈرنس فلم فیسٹول آج حیدرآباد میں آغاز

حیدرآباد 7 نومبر ( پی ٹی آئی ) 20 ویں انٹرنیشنل چلڈرنس فلم فیسٹول کا جسے ’ گولڈن ایلیفنٹ ‘ بھی کہا جاتا ہے کل یہاں آغاز ہوگا ۔ ایک ہفتہ طویل اس فیسٹول کا چلڈرنس فلم سوسائیٹی اور حکومت تلنگانہ کے علاوہ مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ اس فیسٹول کے دوران 317 فلموں کی 40 سنیما گھروں میں نمائش کی جائیگی ۔ چلڈرنس فلم سوسائیٹی کے سی ای او شراون کمار نے میڈیا کو یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ سوسائیٹی کو مختلف زمروں میں 109 ملکوں سے 1,402 فلموں کی انٹریز موصول ہوئی تھیں جن میں انیمیشن ‘ دستاویزی اور شارٹ فلمس بھی شامل تھے ۔ انہوں نے کہا کہ لٹل ڈائرکٹرس سکشن میں 31 ملکوں سے 179 انٹریز موصول ہوئی تھیں جن میں ہندوستان کی 101 انٹریز شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT