Wednesday , December 19 2018

انٹرنیٹ پر سعودی شہری اوسطاً آٹھ گھنٹے ضائع کرتے ہیں

ریاض، 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی شہری عام طور یومیہ بنیادوں پر آٹھ گھنٹے انٹرنیٹ کیلئے ضائع کر رہے ہیں۔ یہ انکشاف انٹرنیٹ کے صارفین کے حوالے سے ایک مقامی ماہر راشد فقیہ نے کیا ہے۔ ہیومن ڈیولپمنٹ اکسپرٹ نے بتایا 76 لاکھ سعودی صارفین فیس بک کے صارف کے طور پر رجسٹرڈ ہیں۔ 48 لاکھ ٹوئٹر صارفین کے طور پر موجود ہیں، جبکہ دس لاکھ سے زائد س

ریاض، 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی شہری عام طور یومیہ بنیادوں پر آٹھ گھنٹے انٹرنیٹ کیلئے ضائع کر رہے ہیں۔ یہ انکشاف انٹرنیٹ کے صارفین کے حوالے سے ایک مقامی ماہر راشد فقیہ نے کیا ہے۔ ہیومن ڈیولپمنٹ اکسپرٹ نے بتایا 76 لاکھ سعودی صارفین فیس بک کے صارف کے طور پر رجسٹرڈ ہیں۔ 48 لاکھ ٹوئٹر صارفین کے طور پر موجود ہیں، جبکہ دس لاکھ سے زائد سعودی لِنکڈاِن سے وابستہ ہیں۔ اسی طرح سعودی عرب میں یوٹیوب پر 290 ملین ویڈیوز ایک دن میں دیکھی جاتی ہیں۔ ہیومن ڈیولپمنٹ اکسپرٹ نے کہا سعودی نوجوانوں کے علم میں ہونا چاہئے کہ وقت کی دولت کا بہترین استعمال اسے اپنے پیشہ ورانہ کیریر کے حوالے سے استعمال کرنا ہے، نہ کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر ضائع کرنا ہو سکتا ہے۔ دی آن لائن پراجیکٹ کے تحت کی گئی اسٹڈی کے مطابق سوشل میڈیا سعودی عرب میں صارفین کی بڑی تعداد کے زیر استعمال ہونے کی وجہ سے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ تاہم ٹوئٹر پر سرگرمیاں بھی غیر معمولی حد تک بہت زیادہ ہیں۔ ان میں بڑی تعداد کھیلوں کے مداحوں کی ہے۔ 24 سے 35 سال کی عمر کے 76 لاکھ صارفین فیس بک استعمال کرتے ہیں۔ ان میں 74 فیصد مرد اور 26 فیصد خواتین ہیں۔ تاہم اکثریت (46%) کی عمر 18 سے 23 سال کے لوگوں پر مشتمل ہے جبکہ 28 فیصد کی عمریں 35 سے 44 سال تک ہیں۔

TOPPOPULARRECENT