Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / انٹرنیٹ پر مبنی امریکی یوپ ٹی وی متعارف

انٹرنیٹ پر مبنی امریکی یوپ ٹی وی متعارف

وزیر آئی ٹی کے ٹی آر ، کرکٹر براین لارا ، فلم اداکارہ پرینتی کی شرکت
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : امریکی یوپ ٹی وی ایک انٹرنیٹ پر مبنی ٹی وی اسٹریمنگ سرویس پرووائیڈر ہے ۔ اس نے چہارشنبہ کو ہندوستان میں اپنی خدمات متعارف کی ہیں ۔ اس کو وسعت دینے کے لیے 50 ملین ڈالر فنڈ لگانے کا منصوبہ ہے ۔ اس کے افتتاح کے موقع پر آئی ٹی وزیر کے ٹی راما راؤ ، کرکٹر براین لارا اور بالی ووڈ اداکارہ مس پرینیتی چوپڑا نے شرکت کی ۔ اودئے ریڈی بانی و سی ای او یوپ ٹی وی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس افتتاحی ایوینٹ پر کمپنی نے 11 ملین ڈالر اب تک لگائے ہیں اور آئندہ تین تا چار ماہ میں مزید 50 ملین ڈالر مشغول کئے جائیں گے ۔ بغیر بفرنگ لائیو ٹی وی تجربہ کے علاوہ یوپ ٹی وی کیاچ اپ ٹی وی ٹکنالوجی کی پیشکش کررہا ہے ۔ جس کے ذریعہ سامعین گذشتہ 7 ایام سے ٹی وی کانٹینٹ دیکھ سکیں گے اور اپنے من پسند شوز کو کبھی نہیں چھوڑیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT