Monday , June 25 2018
Home / خواتین کا صفحہ / انٹرنیٹ کا استعمال اچھا یا بُرا …!!

انٹرنیٹ کا استعمال اچھا یا بُرا …!!

آج کل انٹرنیٹ کے ذریعہ چیٹنگ بھی خوب کی جانے لگی جس میں لڑکے لڑکیوں کے دوست بنتے ہیں اور ہر طرح کی باتیں کرتے ہیں جو قطعاً انہیں نہیں کرنی چاہئے ۔ اس میں سامنے والا انسان اپنی جھوٹی پہچان بتاکر بچوں کو دھوکا بھی دے سکتا ہے ۔ ان دنوں ایسے بہت سے معاملات سامنے آئے ہیں جن میں دوست بن کر میٹھی میٹھی باتیں کرکے ذاتی معلومات لے لی گئیںاور پھر اس کا غلط استعمال بھی کیا گیا ۔
اس لئے بہت ضروری ہے کہ بچوں پر نگاہ رکھی جائے کہ وہ گیم کھیلتے کھیلتے کہیں غلط سائٹس تو کھول کر نہیں بیٹھ گئے ہیں یا کسی غلط چکر میں تو نہیں پھنس گئے ہیں ؟ فیس بک پر بنے دوستوں پر بھی نظر رکھیں کہ کہیں کوئی غلط شخص دوست تو نہیں بن گیا ہے ۔ حالانکہ یہ پتہ لگانا اتنا آسان بھی نہیں ہے کہ کون سا دوست صحیح ہے اور کون سا دوست غلط ہے ۔ ہر وقت بچے کے پیچھے جاسوس بن کر تو نہیں رہا جاسکتا ۔ اس لئے بچے جب ذرا بڑے ہوجائیں تو انہیں صحیح اور غلط کی پہچان کرنا سکھائیں ۔ حالانکہ آج کل کے بچوں کو روکنا ٹوکنا بالکل پسند نہیں ہوتا ۔ لیکن ہمیں بچوں کی پسند سے زیادہ ان کے مستقبل کی فکر ہونی چاہئے ۔ کوئی بھی بات اگر بچہ والدین سے چھپا رہا ہے تو سمجھ لینا چاہئے کہ دال میں کچھ کالا ہے ۔ تھوڑی سختی تو تھوڑی آزادی بچوں کو دینی چاہئے ۔ اس لئے بہتر یہی ہے کہ ہم اور ہمارے بچے وقت رہتے سنبھل جائیں اور خواہشوں اور ضرورتوں میں فرق کو سمجھ کر زندگی کو بہتر بنائیں ۔

TOPPOPULARRECENT