Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / انٹرنیٹ کے غلط استعمال سے اجتناب کا مشورہ

انٹرنیٹ کے غلط استعمال سے اجتناب کا مشورہ

محبوب نگر 28 اگسٹ (راست) عصر حاضر میں سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی نے ساری دنیا کو گلوبل ولیج میں تبدیل کردیا ہے۔ طلبہ اور نوجوانوں میں انٹرنیٹ کا استعمال بڑھ گیا ہے اور تعلیم و تربیت کے شعبہ میں انٹرنیٹ لازمی ہوگیا ہے لیکن اس کے غلط استعمال نے طلبہ اور نوجوانوں کی زندگی پر بُرے اثرات مرتب کئے ہیں جس سے طلبہ کے اخلاقیات میں بگاڑ پیدا ہورہا ہے اور وہ اپنے تہذیب و ثقافت اور مذہب سے دور ہوتے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار برادر محمد عمر زونل کیمپس سکریٹری ایس آئی او تلنگانہ نے محبوب نگر میں عظیم الشان سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ بعنوان ’’انٹرنیٹ برائیوں کا باب الداخلہ اور ادب اسلامی‘‘ کے خطبہ استقبالیہ منعقدہ 23 اگسٹ بروز اتوار رائل فنکشن ہال محبوب نگر سے کیا۔ انھوں نے مزید کہاکہ انٹرنیٹ سے طلبہ و نوجوان معلومات حاصل کریں، اچھائیوں کو فروغ دیں، شخصیت سازی کریں۔ انھوں نے ایس آئی او کی ’’اخلاقی‘‘ مہم کا تعارف بھی پیش کیا۔ قبل ازیں مشاعرے کا آغاز حافظ مظہر حسین کی تلاوت و ترجمانی سے ہوا۔ عبدالسلام قمر نے نعت پڑھی۔ ادبی اجلاس کی کارروائی ڈاکٹر عزیز سہیل نے چلائی۔ مشاعرہ کی صدارت حلیم بابر نے کی۔ مشاعرہ میں طاہر گلشن آبادی (حیدرآباد)، سید ریاض تنہا، جلال اکبر، رحیم قمر، شیخ احمد ضیاء، توصیف خان رہبر (نظام آباد)، حلیم بابر، ظہیر ناصری، صادق علی فریدی، چچا پالموری، جامی وجودی، اسمٰعیل قیصر، ضیاء برہانی (محبوب نگر) ، محبت علی منان، جلیل رضا (جڑچرلہ) نے انٹرنیٹ کے موضوع پر کلام سنایا۔ تقی احمد تقیؔ (جڑچرلہ) ، نعیم جاوید (سعودی عرب) کا مرسلہ کلام ڈاکٹر عزیز سہیل اور عبدالسلام قمر نے پیش کیا۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے برادر ابرار علی، زونل سکریٹری ایس آئی او تلنگانہ، مہمانان اعزازی میں محمد عمر، زونل کیمپس سکریٹری ایس آئی او تلنگانہ، شیخ سیادت علی صدر ادارہ محبوب نگر، محمد صادق اللہ المیوا، محمد علی دانش صدر ادارہ جڑچرلہ، شیخ شجاعت علی امیر مقامی جماعت اسلامی محبوب نگر، محمد عامر خان، زونل کلچرل آرگنائزر ایس آئی او تلنگانہ نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض جناب سید ریاض تنہا صدر ادارہ ادب اسلامی تلنگانہ نے انجام دیئے۔ عبدالسلام قمر نے دعایہ نظم پڑھی۔ مشاعرہ کا اختتام محمد عامر خان زونل کلچرل آرگنائزر کے شکریہ پر ہوا۔ برادر عمیر صدر ایس آئی او نے انتظامی فرائض انجام دیئے۔

TOPPOPULARRECENT