Thursday , November 23 2017
Home / سیاسیات / انٹرویوز کی برخاستگی کا اعلان ، انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی

انٹرویوز کی برخاستگی کا اعلان ، انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی

وزیراعظم کا بیان ، تحفظات کے خاتمہ کا پیش خیمہ ، کانگریس جے ڈی (یو)
نئی دہلی ۔ /25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جے ڈی (یو) و کانگریس نے آج وزیراعظم مودی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے مرکزی حکومت میں گروپ ڈی ، سی اور بی کے نان گزیٹیڈ جائیدادوں کیلئے انٹرویوز طریقہ کار کی برخاستگی کے اعلان کے ذریعہ انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی کی ہے ۔ ان جماعتوں نے دعویٰ کیا کہ انٹرویوز کی برخاستگی تحفظات پالیسی کو ختم کرنے کے ارادہ پر مبنی ہے ۔ جے ڈی(یو) جنرل سکریٹری کے سی تیاگی نے کہا کہ یہ اعلان ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب بہار اسمبلی کے انتخابات کا عمل جاری ہے ۔ کانگریس لیڈر آر پی این سنگھ اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل کے ٹی ایس تلسی کی موجودگی میں تیاگی نے مزید کہا کہ گروپ ڈی، سی اور بی جائیدادوں پر بھرتیوں کے موقع پر انٹرویو کی برخاستگی کا اعلان تحفظات پالیسی کو خیرباد کہنے کے مترادف ہے

TOPPOPULARRECENT