Monday , July 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / انٹرکانٹی نینٹل کپ کیلئے 30 ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب

انٹرکانٹی نینٹل کپ کیلئے 30 ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب

نئی دہلی، 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فٹ بال ٹیم کے کوچ اسٹیفن کونسٹنٹائن نے ممبئی میں یکم جون سے ہونے والے ہیرو انٹرکانٹی نینٹل کپ کی تیاریوں کیلئے 30 رکنی ممکنہ کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے ۔ قومی کوچ کونسٹنٹائن نے جن کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے انہیں 16 مئی تک ممبئی میں لگنے والے پریکٹس کیمپ میں جمع ہونا ہوگا جبکہ جے ایس ڈبلیو بنگلور ایف سی کے 16 کھلاڑی 18 مئی کو کیمپ میں پہنچیں گے ۔یہ کھلاڑی اے ایف سی کپ کے وعدے کومکمل کرنے کے بعد کیمپ سے جڑیں گے ۔ ہندوستان کو انٹرکانٹی نینٹل کپ میں کینیا، نیوزی لینڈ اور چینی تائی پے کے خلاف کھیلنا ہے جو یو اے ای 2019 اے ایف سی ایشیائی کپ کی تیاریوں کیلئے اہم ہے ۔کونسٹنٹائن نے بھی اے ایف سی کپ کی تیاریوں کے لحاظ سے انٹرکا نٹی نینٹل کپ کو اہم بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اے ایف سی ایشیائی کپ کی تیاریوں کو مضبوط کرنے کیلئے بہت سے بین الاقوامی میچ کھیلنے ہوں گے اور انٹرکانٹی نینٹل کپ ہمارے لیے ایک اچھا موقع ہوگا جہاں ہمیں کئی مضبوط ٹیموں کے ساتھ کھیلنے کو ملے گا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم ہمارے لیے کافی چیلنج ثابت ہوگی۔ کونسٹنٹائن نے کہا کہ چینی تائی پے سے ہمیں مختلف قسم کی پریشانی کا سامنا ہو گا۔وہ کافی حد تک تھائی لینڈ جیسا کھیلتا ہے اور ایشین کپ میں ہمارے ساتھ گروپ میں بھی ہے ۔کینیا کی ٹیم اپنی مضبوطی اور جسمانی صلاحیت کیلئے جانی جاتی ہے ۔اس لئے یہ ٹورنامنٹ ہمارے لیے بہت اہم ہو گا۔ کوچ نے ساتھ ہی کہا کہ ایشین کپ سے پہلے ہمیں کافی محنت کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نئے اختیارات تلاش کرنے کے بارے میں سوچتا ہوں کیونکہ جو کھلاڑی اب دستیاب ہوں گے وہ بعد میں دستیاب نہیں ہوں گے ۔کئی کھلاڑی زخمی ہو جاتے ہیں اور بہت خراب فارم میں ہوتے ہیں۔کھلاڑیوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ کھلے ذہن سے کیمپ میں آئیں۔ہو سکتا ہے کہ ہمیں مستقبل میں بہت سے مشکل فیصلے لینے پڑیں۔
ممکنہ کھلاڑی اس طرح ہیں:گول کیپر: گرپریت سنگھ سندھو، وشال کیتھ، امریندر سنگھ، سجیبن گھوش۔ڈیفنس : لالروتھارا، دویندر سنگھ، پریتم کونٹل، انس ایداتھوڈکا، پیغام جھگن، سلام رنجن سنگھ، جیری لالرنجالا، نارائن داس، سبھاشیش بوس۔مڈفیلڈر: ادانتا سنگھ، لالدانماویا رالٹے ، سیمنلن ڈگیل، دھنپال گنیش، سووک چکرورتی،محمد رفیق، رولن بورجس، پرنئے ھلدر، انروددھ تھاپا، بکاس جے رو، ھالیچر ن نارجری۔فارورڈ: سنیل چھیتری، بلونت سنگھ، جے جے لالپکھلا، مانویر سنگھ، ایلن دیوری، عاشق کرونین۔

TOPPOPULARRECENT