Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / انٹر اسٹیٹ T20 کرکٹ ٹورنمنٹ ای سی ڈی جی سینئرز نے ٹائٹل جیتا

انٹر اسٹیٹ T20 کرکٹ ٹورنمنٹ ای سی ڈی جی سینئرز نے ٹائٹل جیتا

حیدرآباد ، 15 اکٹوبر (ای میل) انٹر اسٹیٹ ایمرجنگ T20 کرکٹ ٹورنمنٹ کا سینئرز والا ٹائٹل ECDG حیدرآباد نے جیتا ہے جبکہ ای سی ڈی جی جونیر سیکشن میں رنرزاپ رہی۔ نئی دہلی میں 11 تا 13 اکٹوبر منعقدہ ایونٹ میں حیدرآبادی ٹیم نے دنیش ورما کرکٹ فاؤنڈیشن نئی دہلی (144/6) کے خلاف 145/4 اسکور کرکے ٹائٹل جیتا ۔ تاہم جونیر ٹیم کو سینٹ لارنس (159/5) کے مقابل 16 رنز سے شکست ہوئی۔ سکریٹری ای سی ڈی جی فیاض غازی کے مطابق کئی انفرادی انعامات بھی حیدرآبادی کھلاڑیوں نے جیتے۔

TOPPOPULARRECENT