Saturday , April 21 2018
Home / جرائم و حادثات / انٹر امتحان میں ناکامی پر طالبہ کی خودکشی

انٹر امتحان میں ناکامی پر طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /15 اپریل (سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ امتحان میں ناکامی کے نتیجہ میں ایک اور طالبہ نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ کیسرا علاقہ میں 16 سالہ لکھیتا شری جو ای سی آئی ایل میں واقع سری چیتنیہ جونیر کالج کی سال اول کی طالبہ تھی اور وہ ایک پرچہ میں ناکام ہوگئی تھی ۔ امتحان میں ناکامی کے بعد وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجہ میں اس نے آج اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکی کے باپ سریش یادو نے یہ اطلاع دی کہ دو دن قبل امتحانات کے نتیجے جاری کئے جانے کے بعد وہ انتہائی مایوس ہوگئی تھی اور اس نے ناکامی کے نتیجہ میں انتہائی اقدام کیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں میاں پور علاقہ میں 17 سالہ انٹرمیڈیٹ طالبہ پوجا نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے بموجب طالبہ انٹرمیڈیٹ سال اول کی تعلیم حاصل کررہی تھی اور امتحان میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔

TOPPOPULARRECENT