Friday , July 20 2018
Home / شہر کی خبریں / انٹر امیدواروں کے لیے نیٹ اور ایمسیٹ رجسٹریشن

انٹر امیدواروں کے لیے نیٹ اور ایمسیٹ رجسٹریشن

حیدرآباد ۔ 14 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : انٹر میڈیٹ کامیاب یا سال آخر کا امتحان دینے والے بی پی سی طلبہ کے لیے آل انڈیا مسلم میڈیکل انٹرنس ’ نیٹ ‘ 6 مئی کو رکھا گیا ہے ۔ اس کے ذریعہ ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس ، ہومیو پیتھی ، آیورویدک کے ساتھ بی یو ایم ایس ( یونانی ) میں داخلے ہوں گے ۔ ایمسیٹ کے ذریعہ فارمیسی میں داخلے ہوں گے ۔ اس کی معلومات رہنمائی ، کونسلنگ گائیڈنس کے ساتھ کوچنگ رجسٹریشن کیلئے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر نام رجسٹر کروائیں ۔۔

سیول سروسیس پریلمنری امتحان
آن لائن رجسٹریشن
حیدرآباد ۔ 14 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : یونین پبلک سرویس کمیشن کے تحت آئی اے ایس / آئی پی ایس کا پہلے مرحلے کا امتحان سیول سروسیس پریلمنری امتحان 3 جون کو رکھا گیا ۔ اس کے فارمس آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 6 مارچ رکھی گئی ہے ۔ سال حال 782 پوسٹ پر تقررات ہوں گے ۔ امتحانی فیس 100 روپئے مقرر ہے ۔ تین مرحلے میں پریلمنری ، مین اور انٹرویو ہوتا ہے ۔ میناریٹی امیدوار اس کے گائیڈنس کے لیے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر نام درج رجسٹرڈ کروائیں ۔ اس کے لیے کوئی بھی گریجویٹ ، ڈگری سال آخر امیدوار یا پروفیشنل گریجویٹ اہل ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT