Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / انٹر بی پی سی و ایم پی سی میں چار ہزار سالانہ فیس پر داخلے

انٹر بی پی سی و ایم پی سی میں چار ہزار سالانہ فیس پر داخلے

ووکیشنل کورسیس کی بھی سہولت ، اقلیتوں کے لیے خانگی مسلم کالجس کی پیشکش
حیدرآباد ۔ 25 ۔ مئی : ( دکن نیوز ) : جاریہ سال انٹر میڈیٹ ایم پی سی ، بی پی سی ، سی ای سی ، ایم ای سی اور ووکیشنل میں داخلوں کے لیے اے بی بی آر گروپ آف انسٹی ٹیوشن اینڈ سوسائٹی کی نمائندگی پر فی الحال شہر کے 6 خانگی مسلم انتظامیہ کے جونیر کالجس نے غیر معمولی رعایت پر میناریٹی طلباء وطالبات کو داخلہ دینے سے اتفاق کرلیاہے ۔ جناب محمد برکت علی صدر سوسائٹی کے بموجب ان کالجس میں ایم پی سی اور بی پی سی میں داخلے کے لیے سالانہ فیس صرف 4 ہزار روپئے مقرر کی گئی ہے ۔ سی ای سی ، ایم ای سی اور ووکیشنل کے لیے سالانہ فیس صرف 3 ہزار مختص کی گئی ہے ۔ کالجس کے نام اور دیگر تفصیلات کے لیے فون نمبر 9700088110پر ربط کریں ۔ ووکیشنل کورس میں کمپیوٹر سائنس و انجینئرنگ ، اکاونٹس و ٹیگیشن ، میڈیکل لیاب ٹکنیشن MPHW اور OPT و دیگر شامل ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT