Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / انٹر سائنس طلبہ کے لیے پیشہ وارانہ کورسیس کی سہولت

انٹر سائنس طلبہ کے لیے پیشہ وارانہ کورسیس کی سہولت

دکن ریڈیو پر ایم اے حمید کے تعلیمی جوابات
حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : انٹر میڈیٹ بی پی سی امیدواروں کے لیے ڈگری سطح کے جنرل کورسز میں بی ایس سی کے ساتھ بی کام اور بی اے میں جب کہ پروفیشنل کورسز میں بذریعہ انٹرنس امتحانات یم بی بی ایس / بی ڈی ایس اور دیگر ہیلت سائنس کے کورسز بی وی ایس سی اور زرعی ہوم سائنس سے بی ایس ایس سی اگریکلچر ہارٹیکلچر اور میڈیکل شعبہ میں ہومیوپیتھی ، آیورویدک وغیرہ کورسس کرسکتے ہیں اور فارمیسی میں بی فارمیسی کے کالجس زیادہ ہونے سے ایمسیٹ کے ذریعہ داخلہ صرف فارمیسی کالجس میں ہوتا ہے ۔ اور فارما ڈی ڈاکٹر ان فارمیسی چھ سالہ کورس ہے جو آپشن میں ہونے والے طلبہ کی اکثریت اس کو ترجیح دیتی ہیں ان معلومات کو دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ پروگرام میں ایم اے حمید نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا ۔ مس منجو آر جے نے دن بھر ریکارڈ کئے گئے سوالات کے علاوہ دوران پروگرام پوچھے جانے والے سوالات اور اسٹوڈیو میں شخصی طور پر سوالات کو شامل کرتے ہوئے جوابات حاصل کیے ۔ دکن ریڈیو کے اس راست نشریہ کے سوالات بیرون ملک ریاض سعودی عربیہ سے آئے کئی طلبہ نے اور انہوں نے اس پروگرام کو یوٹیوب پر بھی پیش کرنے کا مشورہ دیا ۔ محمد منیر نے پروگرام کو مرتب کیا ۔ اس ہفتہ ماس کمیونیکیشن کی طالبہ مس پریا نے معاونت کی ۔ زاہد فاروقی ریڈیو اسٹیشن منیجر اور فہیم انصاری نے نگرانی کی ۔ آخر میں مس منجو نے شکریہ ادا کیا ایم اے حمید نے تین طرح کے سوالات کے تمام جوابات کو موثر معلومات کے ساتھ دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT