Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / انٹر سال اول امتحان میں 12 امیدوار بک

انٹر سال اول امتحان میں 12 امیدوار بک

حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( آئی این این ) : بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے تحت آج آغاز شدہ انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحانات کے دوران 12 امیدواروں کو تلبیس شخصی کے تحت بک کیا گیا ۔ سال اول امتحان میں شرکت کے لیے جملہ 4 لاکھ 75 ہزار 832 امیدواروں نے رجسٹریشن کروایا تھا جس میں 39 ہزار 119 امیدوار کا تعلق ووکیشنل کورس سے ہے ۔ آج منعقدہ زبان دوم پرچہ اول کا امتحان ریاست تلنگانہ میں منعقد کیا گیا جس میں 4 لاکھ 49 ہزار 984 امیدواروں نے شرکت کی جب کہ جنرل کے تحت 22 ہزار 182 امیدوار اور 3 ہزار 666 ووکیشنل کے تحت غیر حاضر رہے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن ( ٹی ایس بی آئی ای ای ) نے امتحانات کے لیے ریاست گیر سطح پر امتحانات کو پرامن منعقد کرنے وسیع تر انتظامات کیا تھا ۔ مجموعی طور پر امتحانات پرامن رہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT