Monday , October 22 2018
Home / شہر کی خبریں / انٹر سال دوم امتحانات میں 49 امیدوار تلبیس شخصی کے تحت بک

انٹر سال دوم امتحانات میں 49 امیدوار تلبیس شخصی کے تحت بک

حیدرآباد کے بشمول اضلاع میں نقل نویسی کے خلاف
بورڈ آف انٹر میڈیٹ کی کارروائی
حیدرآباد ۔ 7 ۔ مارچ : ( آئی این این ) : انٹر میڈیٹ سال دوم کے آج منعقدہ امتحانات میں 49 امیدواروں کو تلبیس شخصی کے تحت بک کیا گیا ہے ۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے بموجب چہارشنبہ کو انٹر سال دوم کے امتحانات میتھامیٹکس II اے ، باٹنی ، سیوکس ، سائیکالوجی پرچہ دوم کے امتحانات کے لیے جملہ 4 لاکھ 57 ہزار 292 امیدواروں رجسٹریشن کروایا تھا جس میں سے 4 لاکھ 37 ہزار 572 امیدوار امتحانات میں شریک رہے ۔ غیر حاضر رہنے والوں کی تعداد 19 ہزار 730 تھی ۔ بورڈ نے مزید بتایا کہ امتحانات میں جملہ 49 امیدواروں کو نقل نویسی اور دیگر وجوہات کی بناء تلبیس شخصی کے تحت بک کیا گیا ہے ۔ نظام آباد میں 13 ، یادادری میں 7 ، نرمل اور جگتیال ، سدی پیٹ ، سوریہ پیٹ اور گدوال میں بالترتیب 3 ، 3 ، محبوب نگر سنگاریڈی اور میدک میں بالترتیب 2 ، 2 ، کریم نگر ، بھدادری کتہ گوڑم ، کاماریڈی ، ونپرتی ، ناگر کرنول ، وقار آباد اور حیدرآباد میں ایک ایک امیدواروں کو بک کیا گیا ہے ۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ کی جانب سے سوریہ پیٹ ، میدک ، محبوب نگر ، گدوال ، ونپرتی ، نرمل ، نظام آباد ، رنگاریڈی اور حیدرآباد اضلاع کے امتحانی مراکز کے لیے نگرانکار کو روانہ کیا گیا تھا ۔ مجموعی طور پر امتحانات کا پرامن انعقاد عمل میں آیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT