Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / انٹر سال دوم طلبا سے پراکٹیکل امتحانی فیس کی وصولی کے خلاف انتباہ

انٹر سال دوم طلبا سے پراکٹیکل امتحانی فیس کی وصولی کے خلاف انتباہ

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ریاست میں انٹر میڈیٹ سال دوم کے طلبا سے پراکٹیکل امتحانات کی فیس وصول کرنے پر سخت کارروائی کا سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن مسٹر اشوک نے تمام خانگی جونیر کالجوں کو انتباہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کالجس پراکٹیکل امتحانات کی فیس ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں تو ڈسٹرکٹ انٹرمیڈیٹ عہدیداروں یا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن آفس میں فراہم کردہ ٹول فری نمبر 040-246001100 پر شکایت درج کروانے کی طلبا اور والدین کو مشورہ دیا اور بتایا کہ انٹرمیڈیٹ پراکٹیکل امتحانات کے تعلق سے کئی خانگی جونیر کالج انتظامیوں کی جانب سے فیس وصول کرنے کی شکایات موصول ہونے پر فیس وصول کرنے والے جونیر کالجس انتظامیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ طلباء سے پراکٹیکل امتحانات کے سلسلہ میں فیس کے نام پر رقومات وصول کر کے امتحان کی نگرانی کرنے والے ممتحن حضرات کو بھاری رقومات ادا کر کے اچھے نشانات دینے مجبور کرنے کی متعدد اطلاعات پائی جارہی تھیں جس کے پیش نظر طلباء پر زائد مالی بوجھ عائد نہ ہونے ہی فیس وصول کرنے پر سخت کارروائی کے لیے اقدامات کرنے کا اظہار کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT