Tuesday , September 25 2018
Home / جرائم و حادثات / انٹر طالب علم کی خودکشی

انٹر طالب علم کی خودکشی

حیدرآباد۔ 14 اپریل (سیاست نیوز) سرور نگر کے علاقہ میں ایک انٹرمیڈیٹ کے طالب علم نے ہاسٹل کے کمرے میں پھانسی لے کر خودکشی کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 17 سالہ ونئے کمار جو انٹرمیڈیٹ کا طالب علم ، ایمسیٹ کوچنگ میں مصروف تھا۔ اس طالب علم کا تعلق محبوب نگر سے ہے جو کوٹیشور کا بیٹا تھا۔ امتیازی کامیابی کیلئے وہ کوششوں میں جٹا ہوا تھا، تاہم مسابقتی دوڑ میں وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی جس نے سمجھا جارہا ہے کہ ناکامی کے خوف سے پریشان ہوکر آج صبح ہاسٹل کے کمرے میں پھانسی لے لی۔ ونئے کمار ایک خانگی کالج کا طالب علم تھا اور اسی کالج کے ہاسٹل واقع کتہ پیٹ میں رہتا تھا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT