Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / انٹر میڈیٹ ، ایس ایس سی امتحاناتTOSS

انٹر میڈیٹ ، ایس ایس سی امتحاناتTOSS

حیدرآباد ۔ 27 ۔ مارچ : ( این ایس ایس) : ایسے امیدوار جنہوں نے تعلیمی سال 2016-17 کے دوران ایس ایس سی اور انٹر میڈیٹ تلنگانہ اوپن اسکول کورس میں داخلہ حاصل کیا ہے اور قبل ازیں ناکام ہونے والے امیدوار جو 17 اپریل سے شروع ہونے والے ایس ایس سی اور انٹر میڈیٹ (TOSS) امتحانات میں شرکت کرنے کے اہل ہیں لیکن امتحان فیس بروقت ادا نہیں کرپائے ہیں وہ اب امتحان فیس ادا کرنے کے لیے 28 مارچ تا یکم اپریل ’’ تتکال اسکیم ‘‘ سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ اس کے لیے انہیں معمول کی امتحان فیس کے علاوہ تتکال فیس ایس ایس سی کے لیے 500 روپئے اور انٹر میڈیٹ کے لیے 1000 روپئے ادا کرنا ہوگا۔ مزید تفصیلات کے لیے وہ ان کے متعلقہ اسٹیڈی سنٹر کے کوآرڈینٹر سے ربط کرسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT