Tuesday , December 11 2018

انٹر میڈیٹ ادخال فیس کی تاریخ میں توسیع

حیدرآباد۔/9اکٹوبر، ( پریس نوٹ ) کنٹرولر آف ایگزامنیشن بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نامپلی حیدرآباد کے بموجب انٹر میڈیٹ سال اول اور دوم کے سالانہ امتحانات منعقد شدنی مارچ 2015 کیلئے ادخال فیس کی آخری تاریخ میں 17اکٹوبر تک توسیع کی گئی ہے جبکہ قبل ازیں آخری تاریخ 10اکٹوبر مقرر کی گئی تھی۔ مذکورہ توسیع شدہ تاریخ بغیر دیرینہ کے ساتھ ہوگی۔ توسیع شدہ تاریخ جنرل اور ووکیشنل امیدواروں کے ساتھ ساتھ سابق میں ناکام طلبہ کیلئے بھی ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT