Wednesday , December 19 2018

انٹر میڈیٹ امتحانات کے سال دوم پیپرز کی تاریخ میں تبدیلی

حیدرآباد۔/15فبروری، ( پریس نوٹ ) سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن حیدرآباد کے پریس ریلیز کے مطابق رنگاریڈی ، محبوب نگر اور حیدرآباد اضلاع کے ٹیچرس ایم ایل سی انتخابات کے پیش نظر انٹر میڈیٹ پبلک ایکزامنیشن برائے سال دوم میاتھیمٹکس پیپر II B، زوالوجی پیپر II، ہسٹری پیپر II اور ووکیشنل پیپر II برائے سال دوم جو 9 مارچ 2017 کو منعقد شدنی تھے ملتوی کردیئے گئے اور بجائے اس کے 19 مارچ 2017 بروز اتوار کو منعقد ہوں گے۔ امتحانات 9 بجے تا 12 بجے دن اسی مرکز پر منعقد کئے جائیں گے۔ کالج پرنسپلس سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ ملتویہ امتحانات کی تاریخ کی تبدیلی کی بڑے پیمانے پر تشہیر کریں۔

TOPPOPULARRECENT