Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / انٹر میڈیٹ سال اول و دوم کے نتائج کا آج اعلان

انٹر میڈیٹ سال اول و دوم کے نتائج کا آج اعلان

حیدرآباد۔ 21 اپریل (سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ سال اول اور دوم امتحانات منعقدہ مارچ 2016ء جنرل و ووکیشنل کورسیس کے نتائج کا 22 اپریل کو 11 بجے دن اعلان کیا جائے گا۔ ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری جن کے پاس تعلیم کا قلمدان بھی ہے، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ آفس واقع نامپلی پر نتائج جاری کریں گے۔ طلبہ ، والدین اور سرپرستوں کی سہولت کیلئے نتائج کے ساتھ نشانات ؍ گریڈس بھی دستیاب رہیں گے۔ انٹر بورڈ سیکریٹری اشوک نے کہا کہ طلبہ ای۔ سیوا، می۔ سیوا سنٹرس اور کسی بھی بی ایس این ایل نمبر سے 1100 یا پھر کسی بھی لینڈ لائن ؍ موبائل فون سے 18004251110 پر ڈائیل کرتے ہوئے نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ tsbie.cgg.gov.in ، examresults.ts.nic.in، manabadi.co.in اور دیگر کئی ویب سائیٹس پر بھی نتائج دستیاب رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT