Tuesday , February 20 2018
Home / شہر کی خبریں / انٹر میڈیٹ فیس ادخال کی تاریخ میں 25 نومبر تک توسیع

انٹر میڈیٹ فیس ادخال کی تاریخ میں 25 نومبر تک توسیع

حیدرآباد ۔ 18 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : انٹر میڈیٹ سال اول و دوم امتحانات کی فیس کی تاریخ میں 20 نومبر سے 25 نومبر تک توسیع دی گئی ہے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے ایک ریلیز میں تاریخ میں توسیع کی اطلاع دی ہے ۔ مارچ 2018 امتحانات میں شرکت کرنے والے طلباء کو فیس کے ادخال میں سہولت ہوگی ۔ سال اول اور دوم کے طلباء اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ جونیر کالجس کے پرنسپلس کو طلباء سے امتحانی فیس کی وصولی کی اجازت دی گئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT