Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / انٹر میڈیٹ کے پرچوں کی جانچ کاآج سے آغاز

انٹر میڈیٹ کے پرچوں کی جانچ کاآج سے آغاز

حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کے زیر اہتمام منعقدہ امتحانات انٹر میڈیٹ سال اول و سال دوم کے امتحانی پرچوں کی جانچ کا 16 مارچ سے آغاز ہوگا اور ممکنہ حد تک جلد سے جلد پرچوں کی جانچ کے عمل کو مکمل کرلیا جائے گا ۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کے ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ امتحانی پرچوں کی جانچ کے لیے قائم کردہ مختلف کیمپ دفاتر پر بڑے پیمانے پر سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور امتحانی پرچوں کی جانچ کے لیے جن جونیر لکچرارس وغیرہ کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں انہیں باقاعدہ طور پر مطلع کردیا گیا ۔ اسی ذرائع کے مطابق امتحانات انٹر میڈیٹ سال اول و سال دم کے دوران ریاست بھر میں جملہ 391 نقل نویسی کے واقعات کا پتہ چلا ہے اور نقل کرنے میں ملوث پائے گئے طلباء کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ۔۔

TOPPOPULARRECENT