Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / انٹر میڈیٹ کے یکم تا 20مارچ امتحانات،جنرل اور ووکیشنل طلبہ کیلئے یکساں شیڈول

انٹر میڈیٹ کے یکم تا 20مارچ امتحانات،جنرل اور ووکیشنل طلبہ کیلئے یکساں شیڈول

حیدرآباد۔/8نومبر، ( سیاست نیوز) انٹر میڈیٹ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ انٹر سال اول کے امتحانات یکم تا 19مارچ جبکہ سال دوم کے امتحانات 3 مارچ تا 20 مارچ منعقد ہوں گے اور اس ضمن انٹر بورڈ سکریٹری اشوک نے شیڈول جاری کردیا ہے۔ امتحانات روزانہ صبح 9تا12 بجے منعقد ہوں گے۔ 29 جنوری کو 10 تا ایک بجے دن ایتھکس اینڈ ہیومن ویالیوس امتحان منعقد ہوگا جبکہ انوائرنمنٹل ایجوکیشن امتحان 31 جنوری کو منعقد ہوگا اور پریکٹیکل امتحانات 22-2 فبروری منعقد ہوں گے۔ سکریٹری بورڈ اشوک کے مطابق جنرل اور ووکیشنل طلبہ کیلئے ایک ہی شیڈول ہوگا۔ امتحانات کا آغاز مادری زبان کے پرچہ سے ہوگا۔ انٹر میڈیٹ امتحانات کا شیڈول اس طرح ہے: یکم مارچ 2018 کو زبان دوم پرچہ I ، 5 مارچ کو انگریزی پرچہ I، 7 مارچ کو میاتھس پرچہ IA ، باٹنی، سیوکس، سائیکالوجیI ۔ 9 مارچ کو میاتھس پرچہ۔ IB، زوالوجی، ہسٹری۔ 12 مارچ کو فزکس پرچہ ۔I ، اکنامکس،کلاسیکل لینگویج۔ 14 مارچ کو کیمسٹری پرچہ I ، سوشیالوجی، فائن آرٹس، میوزیکل۔I ۔ 16 مارچ کو جیالوجی پرچہ I ، ہوم سائینس، پبلک اڈمنسٹریشن، لاجک I ، برج کورس میاتھس، بائی پی سی والوں کو۔ 19 مارچ کو ماڈرن لینگویج پرچہ I، جیوگرافی پرچہ I۔ انٹر سال دوم کے امتحانات کا شیڈول اس طرح ہے:3 مارچ 2018 کو زبان دوم پرچہ 2، 6 مارچ کو انگریزی پرچہ 2 ،8 مارچ کو حساب پرچہ 2A، باٹنی پرچہ 2A، سیوکس پرچہ 2، سائیکالوجی2۔ 10 مارچ کو حساب پرچہ 2B، زوالوجی پرچہ 2، ہسٹری پرچہ 2 ۔ 13 مارچ کو فزکس پرچہ 2 ، اکنامکس پرچہ 2، کلاسیکل لینگویج پرچہ 2۔ 15 مارچ کو کیمسٹری پرچہ 2 ، کامرس پرچہ 2، سوشیالوجی 2، فائن آرٹس اور میوزک پرچہ 2۔17 مارچ کو جیالوجی پرچہ 2 ، ہوم سائینس2، پبلک اڈمنسٹریشن پرچہ 2، لاجک پرچہ 2 ، برج کورس میاتھس پرچہ 2، بائی پی سی والوں کو۔ 20مارچ کو ماڈرن لینگویج پرچہ 2، جیوگرافی پرچہ 2۔

TOPPOPULARRECENT